اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے کے انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اتوار کے روز F-9 پارک میں ایرو سائیکلنگ کے اشتراک سے آف روڈ سائیکلنگ گالا کا انعقاد کیا گیا، ایونٹ میں مختلف عمر کے سائیکلنگ کے شوقین افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، مقصد اسلام آباد شہر میں صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا،مقابلوںکا آغاز کڈز کیٹیگری سے ہوا جہاں نوجوان سواروں نے بیلنس بائیک ریس( 6 سال سے کم)اور ایم ٹی بی آف روڈرز (12 سال سے کم)میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،ایڈلٹ کیٹیگری میں ایکس سی او اور ایکس سی ای ریسز میں مرد اور خواتین کی 18 سال سے کم، 40 سال سے کم اور 40 سال سے زائد کی درجہ بندی میں مقابلے ہوئے،گالا میں انعامات تقسیم تقریب کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔