حکومت ترقی کیلئے کوشاں، قرضوں سے نجات زیادہ دور نہیں: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور پنجاب حکومت ملک و قوم کو درپیش بحرانوں سے نکال رہی ہے۔ (ن) لیگ کے ورکرز بھی قائدین کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر رہی ہے جس کے ثمرات واضح ہیں۔ بیرونی قرضوں سے نجات اب زیادہ دور نہیں، ملک کا بین الاقوامی سطح پر وقار بھی بلند ہو رہا ہے۔ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں، (ن) لیگ ملکی ترقی، عوامی خوشحالی کا ویژن پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن