یکم رمضان کو زکوۃ کٹوتی کے باعث تمام بینک بند،نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سٹییٹ بینک نے جمعہ 24 مارچ کو زکوۃ کٹوتی کے باعث تمام سرکاری و نجی بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان 24 مارچ 2023ء بروز جمعہ کو زکوۃکی کٹوتی کے لیے’ بینک تعطیل ‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکس مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کیلیے بند ہوں گے البتہ تمام اداروں اور بینکس کے ملازمین دفتر میں حاضر ہوں گے۔