میانوالی: نادرا آفس کی پھرتیاںشناختی کارڈز میں بہن بھائی کی عمروں میں صرف دو ماہ کا وقفہ ڈال دیا

میانوالی (نامہ نگار) نا درا آفس کی پھرتیاں حمید اللہ خان ولد محمد اسلم خا ن سکنہ سوانس کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر 1985ء شناختی کارڈ پر درج ہے جبکہ حمید اللہ کی بہن کا شناختی کارڈ پر پیدا ئش یکم جنوری 1986 درج کر دی اس طر ح نادرا آفس میانوالی نے دونوں بہن بھائی کی عمروں میں 2 ماہ کا فرق ڈال کر سب کو حیرت میں ڈ ال دیا ۔جبکہ درستگی کے لیے نادرا آفس کے چکر لگا لگا کر خوار ہو کر رہ گئے درستگی ہمار ے لیے عذاب بن گئی۔ حمیداللہ خان۔ نادرا آفس کے پاس جدید نظام موجود ہے خود سے انوکھے کام کر کے ہمیں گرمی میں خوار کیا جا ر ہا ہے۔ افسران بالا نادر آفس میانوالی کے اہلکاروں اور افسروں کو درست لائن پر لگائیں۔ حمید اللہ خان کا مطالبہ۔ 

ای پیپر دی نیشن