محکمہ شماریات ساتویں زراعت شماری 16دسمبر سے شروع ہوگی: تنویر یاسین 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین کاکہنا ہے کہ محکمہ شماریات حکومت پاکستان کی جانب سے ساتویں زراعت شماری 16دسمبر سے شروع ہوگی ۔جس میں ضلع بھر کے زمینداروں ، کاشتکاروں کی زرعی اراضی ، فصلوں ،مال مویشی اور زرعی مشینری کا ڈیجیٹل و کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ساتویں زراعت شماری کے لیے ٹیموں کی تین روزہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حافظ آباد میں قائم ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ محکمہ محکمہ شماریات مزمل حسین نے انہیں زراعت شماری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ساتویں زراعت شماری کے لیے محکمہ زراعت ، لائیو سٹا ک ، تعلیم ،پلانٹ پروٹیکشن /واٹر مینجمنٹ کے افسران و ملازمین کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن