لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں‘ٹیم مینجمنٹ کا دورہ سفاری زو 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے سکواڈ نے لاہور سفاری زو کا دورہ کیا ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کا پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے استقبال کیا ۔لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کے ہمراہ تھے ۔لاہور قلندرز کے سکواڈ کو سفاری زو کا دورہ کرایا گیا ۔کھلاڑی مختلف سرگرمیوں سے بھی محظوظ ہوئے ۔لاہور قلندرز کے سکواڈ کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔لاہور قلندرز کا سکواڈ سفاری زو اور موسیقی کے شو سے بھی لطف اندوز ہوا ۔لاہور سفاری زو میں لاہور قلندرز کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلے میں درخت بھی لگایا گیا ۔لاہور قلندرز کے ریسٹ ڈے کے موقع پر لاہور سفاری زو کے دورے کا اہتمام کیا گیا ۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانانے کہا کہ سفاری زو کے دورے کا مقصد کھلاڑیوں کو تفریح کا موقع مہیا کرنا تھا ۔

ای پیپر دی نیشن