ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران کا قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ

قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈپٹی کمشنر عمران علی کے ہمراہ قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قصور سعد بن شبیر، منیجنگ ڈائریکٹر کے ٹی ڈبلیو ایم اے/صدر ٹینریز ایسوسی ایشن دین گڑھ یوسف ثقلین، جنرل منیجر کے ٹی ڈبلیو ایم اے میاں فضل الرحمن شیخ، لیبارٹری منیجر نثار احمدسمیت دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کے ٹی ڈبلیو ایم اے کے آپریشنز، کروم ریکوری پائلٹ پلانٹ اور سولڈ ویسٹ ڈمپنگ سائیٹ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران کے ٹی ڈبلیو ایم اے کی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل کو پلانٹ فنکشنل رکھنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن