لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین الحمراء رضی احمدا ور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے الحمراء کلچرل کمپلیکس کا دورہ کیا۔سربراہان الحمراء نے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں صفائی ستھرائی،سکیورٹی، سروس ڈلیوری کا جائزہ لیا،ادبی وثقافتی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیا۔اس موقع پر چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس نہایت خوبصورت محل وقوع میں واقع ہے،یہاں معیاری پروگرامز کی بدولت عوام کی توجہ کا مرکز بنائیں گے،الحمراء ماڈرن آرٹ میوزیم میں بین الاقومی سیاحوں، ڈیلیگیٹ لانے میں بڑی محنت کی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ الحمراء کلچرل کمپلیکس سے بھی اپنے ثقافتی حسن کو اْجاگر کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،تمام سٹاف محنت و تندہی سے کام کو اپنا شعار بنائے،جس کے ذمہ جو ڈیوٹی ہے وہ اسے احسن انداز میں انجام دے۔