بلا جواز ہڑتال کرنے والے شعبہ صحت کی تضحیک کر رہے: خواجہ سلمان رفیق 

لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم پریس کانفرنس کرتے کہاکہ آج مال روڈ پر کئے جانے والا مظاہرہ پرامن نہیں تھا۔ خواتین نے بھی پولیس پر قینچیوں سے حملہ کیا۔ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے بنیادی اور دیہی مراکز صحت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔3 سے 4 ماہ کے دوران اڑھائی ہزار بی ایچ یوز کو رینو ویٹ کر دیا جائیگا۔بلا جواز ہڑتال کرنے والے میڈیکل پروفیشن کی تضحیک کر رہے ہیں۔ آج سے جوبھی  او پی ڈیز میں پی جی ٹریننگ کیلئے نہیں آئے گا غیر حاضری لگائی جائیگی۔ ڈاکٹرز کمیونٹی کو چند ذاتی مفاد پرستوں کے ہاتھ میں نہیں کھیلنا چاہئے۔ آج حکومت کی ہدایت پر پولیس نے مظاہرین کا رہا کیا ہے۔ محکمہ صحت سے کسی مستقل ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔بی ایچ یوز میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فارغ نہیں کیا گیا۔ حکومت انتہائی اعتدال سے کام لے رہی لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن