مریدکے + نارنگ منڈی (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران، جماعت اسلامی اور مسیحی برادری نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی۔ ملک محمد اعظم، رانا ظہیر بابر، چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خطاب کرتے کہا کہ ارض پاک کی حفاظت کے لیے مسیحی برادری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تاجر رہنما ملک اعظم کا کہنا تھا کہ پہلگام کے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ رانا ظہیر بابر کا کہنا تھا بھارتی سرکار نریندر مودی بنا کسی تحقیق کے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی نہ کرے پاکستان ہر حملے کا پر زور جواب دیگا۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس موقع پر ریورنڈ پادری پرنس مسیح مبشر فیصل محمود بھٹی نے بھی خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی و افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کرائی۔