’’معلوم نہیں فیصلہ کب ہو گا‘‘ چیک ری پبلک کی منشیات کیس میں ملوث ماڈل ٹریسا عدالت کے باہر روپڑی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) منشیات کی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث چیک ری پبلک کی ماڈل ملزمہ عدالت میں پیشی کے دوران انتہائی افسردہ حالت میں کھڑی رہی۔ ماڈل و اداکارہ ٹریسا کی آنکھوں سے اس وقت آنسو چھلک پڑے جب کمرہ عدالت سے باہر میڈیا کے نمائندوں نے ان سے مختلف سوال کئے۔ غیر ملکی ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے باعث پریشان ہیں۔ فیصلہ کب ہو گا معلوم نہیں۔ اسے اس کی فیملی بہت یاد آتی ہے۔ قبل ازیں بھی غیر ملکی ملزمہ کے ساتھی ملزم کے وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی جس پر ملزمہ شدید پریشان ہو گئی۔ سیشن عدالت نے کسٹم حکام کی جانب سے جمع کرائے جانے والے نئے چالان میں آخری گواہ کو شہادت کیلئے آج طلب کر لیا ہے۔ کسٹمز حکام کی جانب سے نئے چالان میں نامزد گواہ کو عدالت میں طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن