گوجرانوالہ: پرائس کنٹرول کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کے خلاف یکم رمضان سے اب تک 25 دنوں میں 9 لاکھ 10 ہزارسے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں اور 3124 خلاف ورزیوں پر94 لاکھ 4 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد،45 مقدمات کا اندراج 2670افراد گرفتار اور3481 ناجائز منافع خوری میں ملوث چکن شاپس، گوداموں ودکانوں کو سیل کردیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کے حوالے سے درجنوں مارکیٹوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ماہ رمضان میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مارکاروائیاں کریں،صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ممکن بناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی کے جن کو قابو کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں اورعوام کو درست داموں پر بنیادی اشیاء  خورد نوش کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک رہیں اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے کسی بھی فرد کے ساتھ کوئی رعائیت نہ بڑتی جائے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن