سیاحوں کی بڑی مشکل آسان! نیوزی لینڈ کے ویزا قوانین میں نرمی

نیوزی لینڈ جنوب مغربی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ملک ہے جو اپنے شاندار قدرتی مناظر، ثقافت کی وجہ سے سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

قدرت کے ان حسین مقامات کو دیکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ گھومنے پھرنے کے ساتھ یہاں کام بھی کر سکیں گے۔

نیوزی لینڈ اپنے سیاحت کے شعبے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے چھٹیاں منانے والوں کو وزٹ کے دوران کام کرنے کی اجازت دینے کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کر رہا ہے۔

امیگریشن منسٹر ایریکا سٹینفورڈ نے بیان میں کہا کہ وزیٹر ویزا 27 جنوری سے تبدیل ہو جائے گا تاکہ لوگوں کو ملک میں سفر کے دوران کام کرنے کی اجازت دی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاحوں کی ایک بالکل نئی مارکیٹ ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے ملک کو دیکھنے اور کام کرنے کے لیے ایک مثالی جگہ کے طور پر اپنائیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ کتنے لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، لیکن ڈیجیٹل ویزے بیرون ملک "غیر معمولی طور پر مقبول” رہے ہیں اور نیوزی لینڈ ان لوگوں کو ہدف بنا رہا ہے جو یہاں کام کرنے اور سفر کرنے کا موقع چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن