این ٹی ڈی سی:نئے کنٹرول روم ، سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کا افتتاح  

لاہور(نیوز رپورٹر) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے SCADA-III منصوبے کا ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے نئے کنٹرول روم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا ہے جو نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد میں نصب کیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر ، انجینئر محمد وسیم یونس اوردیگر سینئر افسران نے این پی سی سی میں منعقدہ تقریب کے دوران سکاڈا سسٹم کے جزوی گو-لائیو کا افتتاح کیا۔ جدید ترین سکاڈا سسٹم میں 166 سٹیشنز میں سے 65 لائیو ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ سٹیشنز کو آنیوالے مہینوں میں نئے مواصلاتی لنک دستیاب ہونے پر سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب کے دوران انجینئر محمد وسیم یونس نے کہا این ٹی ڈی سی کی پوری ٹیم کیلئے خوشی کا مقام ہے انہوں نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی طرف سے III SCADA-پراجیکٹ کی تکمیل میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا یہ نظام بجلی کی تقسیم کو بہتر اور پیداوار کو منظم بنائے گا جس سے وسائل کا استعمال زیادہ موثر ہوگا اور آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن