لاہور (خصوصی نامہ نگار)حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ میں ہفتہ وار اصلاحی بیان میں ’’جنگ میں عسکری فتح حاصل ہونے کے بعد ہمارے کرنے کے کام‘‘ کے عنوان پر خطاب کرتے کہا جنگ میں کامیابی صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ مضبوط فکر، اجتماعی شعور اور عملی تربیت سے حاصل ہوتی ہے۔ عسکری کامیابی کے بعد اصل مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ قوم اپنے نظریاتی تشخص، قومی وحدت اور دینی شعور کی بنیاد پر خود کو سنوارے۔انہوںکہا اب ہمیں بطور قوم اپنی سوچ اور طرزِ زندگی میں تبدیلی لانی ہوگی۔ آرام پسندی کے بجائے محنت، ایثار اور قربانی کو شعار بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے نوجوان ملک و ملت کی خدمت والے کاموں کی تربیت حاصل کریں۔