پنجاب حکومت نے زیادہ ایجوکیشن فنڈز دئیے‘بھرتیاں کیں:رانا سکندر حیات 

لاہور (لیڈی رپورٹر) موجودہ پنجاب حکومت نے ماضی کی حکومتوں سے زیادہ ایجوکیشن فنڈز دئیے اور میرٹ پر وائس چانسلرز، کالج  پرنسپلز اور ایجوکیشن آفیسرز بھی بھرتی کئے۔ یونیورسٹیوں کو اصل خود مختاری دیں گے۔ سکول ایجوکیشن کی دنیا بدل رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ہائیر ایجوکیشن ایڈووکسی اور ڈویلپمنٹ (HEAD)کے سیمینار میں کی۔ صدارت وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی نے اور مہمانان خصوصی میں سہیل وڑائچ اور مجیب الرحمٰن شامی شامل تھے۔ چیئرمین ہیڈ پروفیسر نعیم مسعود نے کہا یونیورسٹیوں کو کمیونٹی سینٹر اور ریسرچ کا گہوارہ بنانا ہوگا، پروفیسروں کی ٹریننگ ہی پاکستان کو استحکام بخش سکتی ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن