لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوری کے ا جلا س فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس جامعہ سراجیہ میں امیر مرکزیہ پیرسیدچراغ الدین شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان سمیت ملک بھر سے مرکزی مجلس عاملہ و شوری کے ارکان نے بھرپور شرکت کی،اجلاس میں پاک فضائیہ کی کارکردگی کوخراج تحسین پیش کیا ۔مولانا میاں محمد اجمل قادری نے کہا کہ مرکزی شوریٰ نے سپہ سالارپاکستان جنرل عاصم منیرکو صحیح معنوں میں اسلام اورپاکستان کا سپوت قراردیااوروفاقی کابینہ سے مطالبہ کیاکہ جنرل عاصم منیرکوفیلڈ مارشل کے رینک پرترقی دی جائے مرکزی شوری نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تمام اہم دارالحکومتوں میں پارلیمانی وفدبھیجنے کی تجویزکوسراہتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ان کے ساتھ علماؤتاجرحضرات کاایک چالیس رکنی وفدکوبھی پاکستانی موقف کی تائید کے حصول کیلئے روانہ کیاجائے ۔