بہترین ٹیم منتخب کی ‘توقعات پر پورا نہیں اترے : عاقب جاوید 

لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کا دفا ع کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین ٹیم منتخب کی گئی  لیکن توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں آئی۔ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں، ٹیم میں جو بھی منتخب ہوا اپنی کارکردگی کی وجہ سے آیا، یہ حقیقت ہے ہماری پرفارمنس نہیں آرہی، بابر کے سوا ہمارے پاس کون سا آپشن ہے؟۔کرکٹ میں کوئی معذرت نہیں ہوتی اور ہر میچ سے پہلے ٹیم پر امید ہوتی ہے، جسے ہم سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ کھلاڑی خود بھی کارکردگی سے افسردہ ہیں، قوم کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ ٹیم کی طرف سے پوری کوشش کی جاتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے میچ میں جذبات مختلف ہوتے ہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19کو کھلادیں۔،ٹیم میں نئے کھلاڑی ہوں تو یقینا پریشرہوتا ہے۔  صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے خوشدل کو لے کر آئے۔ پتہ ہے کہاں صفیان مقیم کو کھلایا جاسکتا ہے،   سفیان مستقیم اور عرفان نیازی کا ون ڈے کے حوالے سے ایکسپوژر نہیں تھا۔انہوں نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی قرار دیا ۔ سعود شکیل نے اپنی جگہ محنت سے بنائی۔ 

ای پیپر دی نیشن