خیبر پختونخوا اور وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب گرینڈ آپریشن

خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ اس آپریشن میں دو جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے مؤثر کارروائیاں شروع کیں اور آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد مارے گئے اسی طرح شمالی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک ہوئے اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان لانس نائیک عثمان محمد اور سپاہی عمران خان شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں بھی 3 خوارج مارے گئے اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز کا دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے

ای پیپر دی نیشن