فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،کلرسیداں و گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  

 کلرسیداں(نامہ نگار)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ہفتہ کے روز کلرسیداں و گردونواح میں شٹر ڈا ؤ ن ہڑتال رہی تمام بازار اور کاروباری ادارے بند ر ہے چوآخالصہ اور شاہ باغ میں اجتماعات بھی منعقد ہوئے کلرسیداں کے تمام بازار بشمول چوآ روڈ، پنڈ ی روڈ،گوجرخان روڈ،مغل بازار،مین بازار،نیلم باز ار اور مرید چوک میں تمام کاروباری ادارے مارک یٹیں مکمل بند رہیں چوکپنڈوری اور دوبیرن کلاں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی  چوآخالصہ اور شاہ باغ میں جزوی ہڑتال ہوئی بعد دوپہر کچھ دوکانیں کھل گئی تھیں چوآخالصہ میں اجتماع بھی منعقد ہوا جس سے طاہر محمود بھٹی نے خطاب کیا جبکہ شاہ باغ میں بھی ریلی نکالی گئی۔

ای پیپر دی نیشن