پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی دوسری عدالت ٹرانسفر کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصرجاوید رانا کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی دوسری عدالت ٹرانسفر کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کیجانب سے مقدمہ نمبر 977 اور 976 کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران وکلا کی ہڑتال کے باعث دونوں درخواستوں پر کوئی کاروائی نہ ہوسکی اور عدالت نے سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی، ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزادگوندل کی عدالت میں تھانہ رمنا میں درج مذکورہ دونوں مقدمات کی سماعت بھی بغیر کاروائی 28 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن