ووٹروںسے بے وفائی کرنے والا کس منہ سے حلف اٹھانے کو تیار  ہوگیا: اصغر وڑائچ 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)3سال تک اپنے حلقہ کے ووٹروںسے بے وفائی کرنے والا سیاستدان کس منہ سے اب حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوا ہے ایسے معلوم ہورہا ہے کہ ایسے مفاد پرست سیاستدان کوئی نیا کھیل کھیل کر ملک و قوم کے لیے نیا بحران پیدا کرنے کی کوششیں کرکے نئی مشکلات پیدا کرنے میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری اصغر وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنے دور اقتدار میں علاقہ کے عوام کی خدمت کی ہوتی تو عوام ان کو قومی اسمبلی کے حلقوں سے شکست نہ دیتے جس کی شرمندگی سے وہ آج تک صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے بھی حلف نہیں اٹھا رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن