شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ صحابہ کرام ؓ کی زندگیاں قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں صحابہ کرامؓ نے نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر عظمت و توقیر اور بلند رتبہ حاصل کیا حضرت ابوبکرؓ کو صدیق کا لقب ملا ۔ حضرت عمر فاروقؓ عادل کہلائے، حضرت عثمان غنیؓ کو ذوالنورین اور حضرت علیؓ کو حیدر قرار کہا گیا دیگر اصحاب نے بھی مختلف القابات پائے اور جنت کی بشارتیں حاصل کیں۔