اتحادی حکومت گورنر پنجاب سلیم حیدر کے تحفظات کو دور کرے ، عامر شہزاد 

ق

پنڈی گھیب(نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت ملک عامر شہزاد نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے تحفظات کو دور کرے، گورنر پنجاب عوام کی بے لوث خدمت کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب ہائوس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک امانت خان اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عطاالمصطفیٰ جمیل کو آپس میں بٹھا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔عطاالمصطفی جمیل کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی ضلع اٹک سمیت پنجاب بھر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں مزید فعال اور مضبوط ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن