پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ہڑتال میں تاجر برادری کے ساتھ ہے

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فارما ٹریڈ کی قیادت نے کہا ہے کہ فلسطین میں صیہونی مظالم اور دہشتگردی کے خلاف ملک بھر کے تمام کاروباری مراکز و مارکیٹوں میں ایک دن ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں مریضوں اور عوامی مشکلات کے سبب ہسپتالوں اور جان بچانے والی ادویات کے حصول کی وجہ سے ہسپتالوں کے سامنے قائم فارمیسیز چین فارمیسیز و کیمسٹ کے کاروباری مراکز دن 12 تک بندہونگے ان فیصلوں کا اعلان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی لائزن آفس مال روڈچیئرمین سنٹرل عبدالصمد بدھانی کی زیرصدارت  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں کیا گیا پی سی ڈی اے کے اجلاس میں کراچی سے گروپ لیڈرز صلاح الدین شیخ ، غلام ہاشم نورانی، پنجاب سے زاہد بختاوری، باسط عباسی، ارشد اعوان، چوہدری عمران رشید ، اٹک سے طارق محمود اور پشاور سے سراج الدین و دیگر صوبائی چیئرمین اور چین فارمیسیز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین محبوب احمد اور نائب صدر شیخ طلعت محمود شریک ہوئے اجلا س میں کیے گئے فیصلہ کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن آج کی ہڑتال میں ملک کی تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اجلاس سے خطاب میں زاہد بختاوری نے کہا کہ یہ ہڑتال صیہونی مصنوعات کی بائیکاٹ کی ملک گیر مہم کو منظم اور غزہ کے محاصرے اور اسرائیلی بربریت و مظالم کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگ میل  ثابت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن