حکومت اداروں کی توہین نہ کرے، سید اعجاز حسین بخاری 

اٹک (نامہ نگار ) ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی ائی سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کو تعلیمی شرط پر کرانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے اداروں کی توہین نہ کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ یہ شرط قانون سازی کرنے والوں پر عائد کریں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی ذات کی خاطر سپریم کورٹ سے الیکشن سے قبل بی اے ختم کروا دی  تب بی اے کی شرط کو ہٹا دیا گیا جو لوگ قانون سازی کرتے ہیں آدھے سے زیادہ ریکارڈ انگلش میں ہوتا ہے جوڈیشل کونسل کے ممبر ایسے بنائے کہ جنہیں قانون کا پتہ ہی نہیں ، بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بی اے،  وائس چیئرمین ایف اے اور کونسلر میٹرک تعلیم یافتہ ہو سید اعجاز حسین بخاری کا اس فیصلے پر مکمل عدم اعتماد ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن