بھارتی زیر تسلط کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بڑھ چکی: انشاء اللہ شاہ بخاری ، فدا الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت آزادکشمیرکے رہنمائوںسیدانشاء اللہ شاہ بخاری ،مولانافداء الرحمن ،سیدعطاء اللہ شاہ بخاری ،محمدیعقوب چوہدری اورمحمدشفیق کشمیری نے سفاک بھارت کی طرف سے گرفتار کشمیری حریت پسندرہنمامحمدیاسین ملک کوعدالت میںپیش نہ ہونے دینے اوربنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنے کیخلاف بطوراحتجاج یاسین ملک کی تامرگ بھوک ہڑتال پرانتہائی دکھ اورغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے عالمی دنیاسے بھارتی مظالم کیخلاف سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ بھارت کے زیرتسلط کشمیرمیںبھارتی ریاستی دہشتگردی بڑھ چکی ہے ان حالات میںاقوام متحدہ ،سلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروںکیساتھ انسانی حقوق کی نام نہادتنظیموںکی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن