لیگی حکومت نے ہمیشہ ملکی استحکام ،معیشت کی مضبوطی کیلئے کام کیا: بلال فاروق

 گکھڑ منڈی(نامہ نگار )مسلم لیگی حکومت نے ہمیشہ ملکی استحکام اور معیشت کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے۔یو ٹرن ماسٹر جھوٹے لیڈر کا دور ختم ہو چکا نوجوانوں مستقبل کے معمار ہیں وہ کسی صورت بد اخلاق راہنما کو برداشت نہیں کرتے۔بلال فاروق تارڑ سابقہ ایم پی اے کا کہنا تھا کہ آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جھوٹ اور فریب نہیں چل سکتا آج کا نوجوان تعلیم یافتہ اور باشعور ہے جسکی انگلیوں پر پوری دنیا پڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ صحافیوں سے ہونے والی غیر رسمی ملاقات پر کیا اس موقع پر نوجوان صحافی تابش افتخار صابر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن