دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع میانوالی کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب میانوالی میں بین الصوبائی پٹرولنگ چیک پوسٹ ہارون الرشید کنڈل چیک پوسٹ پر پہنچے،جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب مکڑوال پہنچے،جہاں گذشتہ دنوں 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کیخلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ ہیں اور دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔پنجاب پولیس خیبر پختونخواہ حکومت،آرمڈ فورسز کیساتھ مل کر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کریگی جس کیلئے بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کو مزید مضبوط اور سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کو بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن