لاہور(نامہ نگار)شہر میں مختلف واقعات میں2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ نشتر کالونی کے علاقے فارمنائیٹ سوسائٹی میں دیمک سپرے کے دوران ایک شخص زہر کا اثر ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت 47 سالہ اسد عباس کے نام سے ہوئی ہے جو کمالیہ کا رہائشی تھا۔ متوفی سوسائٹی کے ایک گھر میں دیمک سپرے کرنے آیا تھا۔علاوہ ازیں شیراکوٹ کے علاقے میں بابو صابو چوک کے قریب گرین بیلٹ سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا ہے متوفی کی عمر 45 سال کے قریب ہے۔ جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے متوفی نشے کا عادی تھا۔ دونوں نعشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔