لاہور(نامہ نگار) ساندہ پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے منشیات فروش شیر علی پٹھان کو خفیہ اطلاع پر حسن چوک سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔