فیروزوالہ( نامہ نگار) چی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو(راوی ریان)کے قریب تیزرفتار ٹرک نے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد کو ٹکر مارکرزخمی کردیا۔ ریسکیواہلکاروں نے زرینہ بی بی،نعمان سمیت5افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہستپال میں منتقل کردیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعدجائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔