کھنڈہ (نامہ نگار )پا کستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک عبداللہ سیف نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے عظیم لیڈرتھے جنہوں نے جمہوریت عوامی حقوق اور ملکی خودمختاری کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا پیپلز پارٹی کے جیالے ہرسال انکی برسی کوتجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں اور اس سال بھی بر سی میں شرکت کرکے اس عزم کا اعادہ کرینگے کہ پارٹی کے اصولوں جمہوری اقدار اورعوامی خدمت کے مشن کو جا ری رکھا جائے گا،،نوائے وقت ،، سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انقلاب برپاکیا عوام کو حقیقی معنی میں طاقت کا سرچشمہ بنا دیا قائد عوام مظلوموں کی آواز اور محروم طبقات کے لیے امید کی کرن تھے جنہوں نے ملک میں جمہوریت مساوات اور سماجی انصاف کو فروغ دیا ۔