Waqt News
Thursday | February 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  •  مخلوق خدا کی خدمت ہی رضا الٰہی کا سبب بنتی ہے:مقررین
  •  آستانوں سے ہمیشہ امن کا پیغام ہی گھر گھر پہنچا: طلحہ حسین 
  •  حمزہ کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے‘ خالد محمود‘ یوسف کسیلیہ
  •  غیر قانونی پارکنگ کرنیوالی ویگنوں  اور بغیر ترپال لوڈ لے جانیوالی  ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی شروع  
  • کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق

تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔۔۔ !! 

Feb 24, 2021 6:34 AM, February 24, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد۔۔۔ !! 

ہم پاکستانیوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہمیں لوگوں کی قدر اس وقت آتی ہے جب وہ ہماری زندگیوں سے اتنے دور جا چکے ہوتے ہیں کسی ایسے جہاںمیںجدھر کوئی الفاظ کی بازگشت سنائی دیتی ہے ، نہ لفظوں کا مرہم کام آتا ہے ۔ ستائش کے بول ، پھولوں کی خوشنما چادریں جانے والے کے مدفن کو تو سجا سکتے ہیں لیکن اس کی بے رنگ زندگی ، جدوجہد کی داستان اس کے مرنے کے بعد ہی امر ہوتی ہے ۔ ہمارے ہاں تو آپ کو اپنی قدر کروانے کے لئے آپ کا مرنا ضروری ہے کیونکہ کڑوا سچ یہی ہے کہ اگر اس ملک میں آپ کو ہیرو بننا ہے تو اس کا پہلا اصول یہ ہے کہ آپ کو اپنی موت کا انتظار کرنا ہو گا ۔ یہی پہاڑوں کے بیٹے علی سد پارہ کے ساتھ بھی ہوا ، جب تک زندہ رہے لوگوں کو ان کی محنت اور جدو جہد کا کبھی احساس نہ ہوا اور جب پہاڑوں نے اپنی آغوش میں اس طرح چھپا لیا کہ دنیا سے ہی منہ موڑ گئے تو ان کی قدر آئی ۔ اناتولی بوکریف نے ایک دفعہ کہا تھا کہ پہاڑوں میں اتنی قوت ہوتی ہے کہ وہ ہمیں اپنی راجدھانی میں کھینچ لائیں ، جہاں ہمارے وہ دوست ابد تک کے لئے ہوتے ہیں، جن کی روحیں کبھی ان بلندیوں تک جانے کے لئے مچلا کرتی تھیں ۔ ان کوہ پیمائوں کو مت بھلانا ،جو چوٹیوں سے لوٹ کر نہیں آتے ۔ 

 مخلوق خدا کی خدمت ہی رضا الٰہی کا سبب بنتی ہے:مقررین

 اسکردو شہر سے تعلق رکھنے والے محمد علی سد پارہ 2فروری 1976 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے آٹھ ہزار چار سو پچاسی میٹر بلند چوٹی ماکالو کو 24 مئی کو سر کیا جو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ہے ۔ اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے تھے جس نے آٹھ ہزار میٹرمیں چودہ سے اونچی سات چوٹیوں کو سر کر لیا تھا اور کہیں ریکارڈ کے مطابق آٹھ چوٹیوں کا سر کر لیا تھا ۔ سردی کے موسم میں بغیر اکسیجن نانگا پربت کو سر کرنا ایک انوکھا ریکارڈ تھا اور اس ریکارڈ بنانے والے یہی علی سد پارہ کو کوئی سرپرستی حاصل نہ تھی ۔ ان کا تعلق ست پارہ گائوں سے تھا جو بعد میں سد پارہ ہوگیا 

 آستانوں سے ہمیشہ امن کا پیغام ہی گھر گھر پہنچا: طلحہ حسین 

یہ بلتستان کا وہ علاقہ ہے جہاں کے باشندے اپنی غربت دور کرنے اور حصول روزگار کے لئے پورٹر بن کر غیر ملکی کوہ پیمائوں کا بھاری بھر کم سامان اٹھا کر بلند و بالا پہاڑ وں پر چڑھتے ہیں۔ محمد علی سد پارہ کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان کی زندگی کی جدو جہد کی داستان بھی اسی طرح ایک ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹر بن کر شروع ہوئی ۔اس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک ایسا وقت تھا کہ اپنی بیوی کی سلائی مشین خریدنا کسی پہاڑ کو سر کرنے سے زیادہ مشکل تھا ۔ ان کو یہاں انتہائی عام سپانسرز ملنا بھی بہت مشکل تھے ا نہیں پاکستان میں اتنے لوگ نہیں جانتے تھے جتنے غیر ملکی ان کی وجہ سے پاکستان کو جانتے تھے ۔ یہ وہی محمد علی تھا جو سبز ہلالی پرچم ہمیشہ اپنی جیب میں رکھا کرتا تھا ۔ 

 حمزہ کی ضمانت پر رہائی حق اور سچ کی فتح ہے‘ خالد محمود‘ یوسف کسیلیہ

 محمد علی سد پارہ اپنے بیٹے ساجد علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما ساتھی جن میں آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جے پی موہر کے ساتھ کے ٹو کو سردیوں میں سرکرنے کا خواب لے کے جنوری کے مہینے کے آخر میں شدید سردی میں پہاڑوں کے سفر پر روانہ ہوئے کیمپ تھری کی جانب عازم سفر تھے جہاں اس وقت کے ٹو پہ درجہ حرارت منفی ساٹھ اور ستر ڈگری تھا برفیلی ہوائیں چلنے کے سبب اس مشن کو ختم کر کے واپس لوٹ آئے محمد علی اور ان کے بیٹے ساجد علی اکسیجن کے بغیر اس مہم جو ئی میں حصہ لے رہے تھے ۔ 3 فروری کو کے ٹو سمٹ دو با رہ شروع ہوا اور کوشش یہ تھی کہ پانچ فروری کو کے ٹو کو سر کر کے فتح کا پرچم لہرایا جائے ۔ پانچ فروری کوجب وہ کے ٹو سر کرنے کی حتمی کوشش میں مصروف تھے اور آٹھ ہزار میٹرکی بلندی پر پہنچ چکے تھے کہ ان کا کیمپ تھری اور بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ محمد علی کے بیٹے ساجد علی سد پارہ کو طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کے والد نے واپس بھیج دیا تھا وہ کیمپ تھری پہ پہنچ کے اپنے والد کی طرف سے کے ٹو سر کرنے کے اعلان کا منتظر تھا کہ ونٹر سمٹ ٹیم کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں ۔ یوں پہلے چوبیس پھر آڑتالیس گھنٹے بھی گزر گئے لیکن کوئی خبر نہ آئی ۔ محمد علی جیسا سخت جان انسان کہتا تھا کہ اگر کبھی میں پہاڑوں میں کہیں کھو جائوں تو بھی کچھ دن برف میں گھر بنا کے زندہ رہ سکتا ہوں اتنی جلدی ہمت نہیں ہار سکتا اسکے حوصلے کے ٹو سے بھی زیادہ بلند تھے اس لئے ان کے قریبی لوگ جانتے تھے کہ وہ اتنی جلدی ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں یہی وجہ تھی کہ امید کے چراغ روشن تھے پھر ساری قوم بھی دعائوں اور نیک خواہشات کے ساتھ کسی معجزے کا انتظار کرنے لگی جب کہیں سے کوئی خیر کی خبر نہ آئی تو حکومتی سطح پر ان کوہ پیمائوں کی تلاش کا آپریشن شروع ہوا جو ہفتے سے بھی زیادہ جاری رہا اور جانے والے لوٹ کے نہ آسکے اور نہ ہی ان کا کوئی سراغ ملا ۔ پہاڑوں کے بیٹے بڑا خواب لئے ہمیشہ کے لئے پہاڑوں میں گم ہوگئے اور کچھ دن قبل ان کے بیٹے ساجد سد پارہ اور حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی اور یوں علی سدپارہ کا خواب ادھورا رہ گیا لیکن وہ خود مر کے دنیا میں امر ہو گئے ۔ 

 غیر قانونی پارکنگ کرنیوالی ویگنوں  اور بغیر ترپال لوڈ لے جانیوالی  ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی شروع  

 دنیا کا عجیب اصول ہے کہ زندوں کو کوئی پوچھتا نہیں اور مرنے کے بعدجانے والے کی قدر آتی ہے ۔ مہم جو ، کوہ پیما محمد علی سد پارہ سچے محب وطن پاکستانی تھے انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے مہم جوئی کے دوران اپنی جان وار دی جس پہ پوری قوم اس سانحے پہ سوگورا ہونے کے ساتھ ساتھ محمد علی کی خدمات کی معترف بھی ہے، ہمیں ان پہ فخر ہے ۔ موت دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے لیکن خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں ایسی موت نصیب ہوتی ہے کہ دلوں میں گھر کر جاتے ہیں۔ اللہ تعالی علی سد پارہ کی مغفرت فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم لوگوں کی زندہ ہوتے ہوئے قدر کر سکیں ۔ 

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سارہ لیاقت


مشہور ٖخبریں
  • جمائما گولڈ سمتھ کا دل ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

    Feb 16, 2021 | 20:12
  • حفیظ شیخ سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے تو؟

    Feb 16, 2021
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • ’’غریب کی چھت ٹپکتی ہی رہے گی‘‘

    Feb 12, 2021
متعلقہ خبریں
  • چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ...

    May 26, 2019 | 21:48
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • پاکستان کا کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ: آئی ایس پی آر

    Feb 18, 2020 | 15:25
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  حمزہ شہباز کی رہائی حق وسچ کی فتح ہے ، میاں گل عمر فاروق

    Feb 25, 2021
  • انصاف کی فراہمی کیلئے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں :ا نسپکٹر مظہر ...

    Feb 25, 2021
  • راولپنڈی پولیس کی ڈرون کیمروں سے پتنگ بازوں کی ویڈیو ...

    Feb 25, 2021
  •   امام بار گاہ قصرسجادمیں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کی تیاری ...

    Feb 25, 2021
  • معین خان کا نیا گانا ''پیسے دی دیوانی'' جلد آ رہا ہے

    Feb 25, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’قائداعظمؒ کا سُوہنا ، شہکار، حمید نظامی ؒ، ...

    Feb 25, 2021
  • مریم بی بی سیاسی میرٹ کا قتل عام!!!!

    Feb 25, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  •  ڈاکٹر عاطف وحید کا انسداد سود سیمینار سے خطاب 

    Feb 24, 2021
  •  رمضان المبارک اور مہنگائی!!!

    Feb 24, 2021
  • 1

    نوائے وقت گروپ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ تندہی سے سرانجام دیتا رہیگا

  • 2

    آج عالمی قیادتیں بھی دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے کردار پر مطمئن ہیں

  • 3

    مودی کے دورہ کشمیر پر یوم سیاہ 

  • 4

    ’’ضمیر فروشوں‘‘ کو نشان عبرت بنانا، وقت کا تقاضا 

  • 5

    بھارت کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے ناقابل تردیدثبوت موجود ہیں‘ کارروائی کیوں نہیں ...

  • 1

    بدھ  ‘  11 رجب المرجب  1442ھ‘  24؍ فروری 2021ء 

  • 2

    منگل ‘  10 رجب المرجب  1442ھ‘  23؍ فروری 2021ء 

  • 3

    پیر ‘  9 رجب المرجب  1442ھ‘  22؍ فروری 2021ء 

  • 4

    اتوار ‘  8 رجب المرجب  1442ھ‘  21؍ فروری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ‘  7 رجب المرجب  1442ھ‘  20؍ فروری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • حمید نظامی سے ملاقاتیں 

    Feb 25, 2021
  • نظامی برادران، کلمہ حق گو  

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی…اپنے بھی خفا مجھ سے 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی مرحوم سے قربتیں باتیں

    Feb 25, 2021
  • ضمنی انتخابات ہوا کا رخ

    Feb 24, 2021
  • ستارہ ٔ صحافت 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی …میدان صحافت کا بے باک مجاہد

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی (مرحوم) ہمہ جہت شخصیت 

    Feb 25, 2021
  • تحریکِ و نظریہ پاکستان کا بے تیغ سپاہی 

    Feb 25, 2021
  • حمید نظامی … بحیثیت صحافی 

    Feb 25, 2021
  • 1

    بھاری بستے اور بھاری فیسیں 

  • 2

    تمباکو نوشی کے خلاف مؤثر اقدامات کئے جائیں 

  • 3

    بیٹی کی رخصتی میں معاونت کر دیں 

  • 4

    کرکٹ ٹیموں کی سکیورٹی اور عوامی مشکلات 

  • 5

     غزل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    الکتاب (۲)

  • 2

    الکتاب (۱)

  • 3

    ۔۔ہمہ آفتاب است

  • 4

    صبر کی جزاء

  • 5

    حکمت 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    ریاست

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    خیال

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    تقدیرِ

  • 3

    ڈاکٹر جاوید اقبال

  • 4

    ابلیس

  • 5

    علامہ اقبال

منتخب
  • 1

    ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

  • 2

    ’’وقت کی یہ مجبوری ہے ، حفیظ شیخ ضروری ہے‘‘

  • 3

    پرویز رشید سینٹ سے باہر 

  • 4

    ’’عمر بھر کون حسیں، کون جواں رہتا ہے‘‘

  • 5

    ترکی، سفاک شوہرنے انشورنس کی رقم کے لیے حاملہ بیوی کو پہاڑ کی چوٹی پرلےجاکے دھکا ...

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کرس گیل کے چیلنج پر حسن علی کا گگلی ڈانس

  • 2

    لاہور: دو بچوں کو زندہ جلانے والی خاتون نے اعتراف جرم کر لیا

  • 3

    احسان اللہ احسان کا فرار ہو جانا ایک بہت سنگین معاملہ تھا ، ذمہ دار فوجی افسروں کے ...

  • 4

    نظر کے چشمے اور کرونا وائرس کا کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف

  • 5

    کرونا ویکسین اثر دیکھانے لگی،ایک خوراک سے اسپتالوں میں داخلے کی شرح 85فیصد تک کم

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group