تربیت یافتہ افراد کیلئے روزگار فراہمی کا مربوط نظام بنایا جائے: عمران احمد شاہ  

لاہور (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ  عمران احمد شاہ نے سیکرٹری نوید احمد شیخ کے ہمراہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو ندیر گل بریچ نے ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے ہر منصوبے میں شفافیت، مؤثر آڈٹ اور فالو اپ کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا  تربیت کے بعد افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے مربوط نظام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ٹیکنیکل اور اسکل ٹریننگ حاصل کرنیوالوں کو عملی زندگی سے جوڑنے کیلئے *NAVTTC جیسے اداروں سے قریبی تعاون  کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن