عمران نذیرکا ریگولر، کنٹریکٹ و دیگرملازمین کو27 مارچ تک تنخواہیں دینے کا حکم 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر صحت و آبادی عمران نذیرنے ریگولر، کنٹریکٹ، پراجیکٹ بیسڈ، آوٹ سورس اور ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں 27 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی اس سے پہلے تنخواہیں مل جانی چاہئیں اور تمام سی اوز، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایم ایس 27 مارچ تک کلیئرنس سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ کوتاہی یا غفلت برتنے والے عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ ہدایات صوبائی وزیر نے پی ایم یو میں محکمہ کے تمام سی اوز ایم ایس کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں جاری کیں۔

ای پیپر دی نیشن