اداروںکی مضبوطی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں : ذیشان پرویز

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال، شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ اداروںکی مضبوطی کے بغیر ملکی ترقی،معاشرتی خوشحالی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے، ادارے فعال ہونگے تو نوجوانوں کامستقبل روشن اور تابناک ہوگا نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو قوم بھی معاف نہیںکرے گی، ملک کے 17وزرائے اعظم کی کارگردگی میں سے میاں نوازشریف کی ملکی ترقی کو مائنس کردیاجائے تو باقی کچھ نہیں بچتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن