کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالرمہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر معمولی سستا ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز 27پیسے بڑھ کر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 280.50روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ می 1پیسے گھٹ کر ڈالر 282.06 روپے پر آگیا۔