لاہور ( نوائے وقت مانیٹرنگ رپورٹ) نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے کابل میں کرغزستان کے سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ دانیار ذولچیف سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت میں افغانستان اور کرغزستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔الحاج شیرمحمد عباس ستانکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کے ساتھ کرغزستان کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانا دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔مزید برآں ڑولچیف نے افغانستان کے کان کنی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں کرغزستان کی دلچسپی کو اجاگر کیا، اور دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط اور تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے مستقبل قریب میں اعلیٰ کرغیز حکام کے دورہ کابل کا بھی ذکر کیا۔