مری، برفباری سیزن کے حوالے سے  جامع، مربوط ٹریفک پلان جاری 

 مری(بیورو رپورٹ) مری کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظرچیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے برفباری سیزن کے حوالے سے ایک جامع اور مربوط ٹریفک پلان جاری کردیا، اس حوالے سے گذشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے ٹریفک ہیڈکواٹر سنی بنک مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مری سیاحتی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل شہر ہے جس میں برفباری سیزن کے دوران ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں جسکے پیش نظر آر پی او راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں مری میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی،ٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کے اپنی ڈیوٹی محنت لگن اور اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں، چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے  بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے برفباری سیزن کے دوران ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے خصوصی،جامع اور مربوط ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن