لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ساتویں کانووکیشن ،672طلباء کو اسناد تقسیم 

لاہور(لیڈی رپورٹر) گذشتہ روز لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ساتویں کانووکیشن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس نیوٹریشن سائنسز کے شعبوں کے فارغ التحصیل 672طلباء نے شرکت کی۔ جن میں ایم بی بی ایس کے 232 طلباء اور فارمیسی کے 152 طلباء شامل تھے۔کل 734 میڈلز دئیے گئے جن میں 364 گولڈمیڈلز جو کہ بالترتیب 145 فارمیسی،124 فزیکل تھراپی،46 ڈینٹل کے طلباء کو دئیے گئے۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر نادیہ نسیم، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پروفیسر سہیل افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف معیاری طبی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ عملی تربیت کے ذریعے ایسے طبی ماہرین تیار کر رہا ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر صحت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پروفیسر نعیم نقی نے کہا '' یہ ایک عظیم فخر اور خوشی کا لمحہ ہے ۔ ہمارے کالج نے چند سالوں کے دوران ایک شاندار شہرت حاصل کی ہے اور ہمارے فارغ التحصیل طلباء مختلف شعبوں میں اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن