PSLسیزن 10‘ ٹیٹرا پیک مسلسل ساتویں  سال  اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیوٹریشن پارٹنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیٹرا پاک پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان کردیا ۔ یہ اس کامیاب اشتراک کا لگاتار ساتواں سال ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں ٹیٹرا پیک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جہاں ٹیٹرا پاک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔ اس اشتراک کے ذریعے ٹیٹرا پیک فعال طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں محفوظ اور صحت بخش پیکجڈ دودھ کی اہمیت کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن