یوم حضرت علی،جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ،سی پی او،سی ٹی او

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے یوم حضرت علی  کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے،یوم حضرت علی  کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے،ٹریفک انتظامات کے لئے 100 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ یوم حضرت علی  کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،شرکا واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر اور باڈی سرچ کے بعد مختص راستوں سے جلوس میں شامل ہو سکیں گے، جلوس کے راستوں پر گلیوں اور راستوں کو سیل کیا جائے گا، جلوس کے روٹ پر چھتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس نے یوم شہادت حضرت علی  کے موقع پر21 مارچ اور 22 مارچ کی درمیانی شب ہونے والے جلوس کے لیے شہریوں کو ٹریفک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے ہیں جلوس کے دوران مرحلہ وار ٹریفک ڈائیورشن لگانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے 82 سے زائد افسران و ملازمان تعینات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن