گرجا گھروں کیلئے فول پروف سیکورٹی خوش آئند،مسیحی رہنماء

اسلام آباد(وقائع نگار) بین المذاہب ہم آہنگی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پولیس ملازمین کو آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے خصوصی طور پر افطار ڈنر میں مدعو کیا ،آئی جی اسلام آباد نے مینارٹیز کے ہمراہ ڈنر کیا سوسائٹی اور محکمہ پولیس میں انکی خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی جس پر پاکستان پیپلزپارٹی اقلتیی ونگ کے رہنمائوں راشد چوہان،سہیل رومی،طارق غوری،دانیال کھو کھر،پاسٹر قیصر،پاسٹر شکیل و دیگر نے آئی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آئی جی اسلام آباد نے مسیحی برادری کو خصوصی طور پر افطار ڈنر میں مدعو کرکے مسیحی برادری کے دل جیت لئے ہیں مسیحی رہنماوں نے کہا یوم پاکستان بھی اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کی یاد دلاتا ہے قیام پاکستان میں بھی اقلیتوں نے بڑی قربانیاں دی تھیں اور پاکستان کے تحفظ اور ترقی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے  قومی پرچم میں سفید نشان اقلیتوں کا ہے مسیحیوںکے روزوں میں اسلام آباد کے تمام گرجا گھروں کی سیکورٹی فول پروف بنانا خوش آئندہے۔ مسیحی برادری نے آئی جی اور ڈی آئی جی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسیحی برادری بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کرے گی گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں سیکورٹی کیمرے بھی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن