لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرسٹی کوونٹری نے تاریخ رقم کر دی! وہ پہلی خاتون اور پہلی افریقی بن گئی ہیں جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی صدر منتخب ہوئی ہیں۔ زمبابوے کی اولمپک لیجنڈ نے یونان میں منعقدہ 144ویں آئی او سی سیشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ان کا انتخاب اولمپک تحریک کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو شمولیت اور اتھلیٹس کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہوگا۔41سالہ سابق خاتون تیراک نے اولمپکس میں 2گولڈ میڈل جیتے تھے تھامس بیچ کی جگہ ذمہ داری سنبھالیں گی جو 2013ء سے انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ہیں ۔ وہ اولمپک کی تاریخ میں کم عمر ترین صدر ہونگی ۔ یونان میں ہونیوالے انتخابات میں کرسٹی کوونٹری نے پہلے رائونڈ میں 97میں سے 49ووٹ حاصل کئے ۔