یوم شہادت حضرت علی ؓ ،جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائینگے:ڈپٹی کمشنر 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے ۔ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے امن و امان کے قیام اور جلوسوں کے موقع پر حفاظتی و دیگر انتظامات کے لیے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔جلوسوں کی گزر گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے جبکہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر کنٹرول روم بھی قائم کیے جائینگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم علیؓ کے سلسلہ میں حفاظتی و ضروری انتظامات کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن