ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورونانک یونیورسٹی اور ضلعی الیکشن کمشنر ننکانہ کے اشتراک سے نوجوانوں میں ووٹ کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ننکانہ رائے سلطان بھٹی ،وسام علی خان ، مبشر طارق،ڈاکٹر یاسر سعید ، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی شازیہ بانو ، وقاص بھٹی،ڈاکٹر عابد علی عابد ، ندیم گجر،روبینہ کھرل ڈاکٹر عابد علی عابد،اور ذکیہ رانی، ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران سمیت طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔