شہر کی آبادی 5لاکھ ‘جامع منصوبہ کے تحت صفائی کا مربوط نظام بنایا جائے :سماجی رہنما 

چوک سرو ر شہید (خبر نگار)چوک سرور شہیدکا سیوریج سسٹم خراب ‘ گندہ پانی گلی ‘محلوں میں داخل‘شہریوں کو مشکلات ‘بیماریاں پھیلنے لگیں اس حوالے سے سماجی رہنما عبداللہ سرویا نے کہا کہ  پانچ لاکھ سے زائد کی آباد ی پر مشتمل تحصیل چوک سرور شہید کے سیوریج سسٹم اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل بحال رکھنے کیلئے جامع منصوبہ کے تحت از سر نو پلاننگ کے ساتھ ساتھ ٹوپو گرافک سروے کرواکر شہر کا پلنتھ لیول اپروو کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن