پنجاب ریونیو اتھارٹی:300 ریسٹورنٹس الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کیساتھ مربوط 

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال سے اب تک مجموعی طور پر 300 کے قریب ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مربوط کر دیا گیا۔ لاہور میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 2 ہزار 500 ریسٹورنٹس کی کمپلسری رجسٹریشن کی گئی۔پی آر اے کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 189 کے قریب ریسٹورنٹس کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ ممبر پی آر اے کے مطابق خود رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریسٹورنٹس کو پی آر اے آئرس سسٹم کی مدد سے رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن