متحدہ عرب امارات، غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل تیز  ہوگیا

دبئی(اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی تیز کر دی گئی ہے۔ العریبیہ نیوزکے مطابق سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے اسباب کے حوالے سے بتایا کہ پہلا سبب تو یہ ہے کہ امارات میں وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کے باعث مقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں اطمینان ہے۔دوسرا بڑا سبب یہ ہے کہ مقیم غیرملکیوں کی امارات واپسی پر سے پابندیاں اٹھالی گئی ہیں جبکہ امارات میں کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر موثر ہیں۔ سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران نے بتایا کہ جس طرح امارات آنے والی پروازیں بھری ہوئی آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن